کورونا وائرس چین کے مرکزی شہروں تک پھیل گیا، ہلاکتیں 170 ہو گئیں

وائرس سے 16 ممالک متاثر، عالمی ادارہ صحت کا اجلاس آج طلب

بیجنگ: (پاکستان فوکس آن لائن) پُراسرار کورونا وائرس نے چین کے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور اس وقت موذی مرض سے ہلاک افراد کی تعداد 170 تک پہنچ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چین میں کرونا وائرس کی وبا سے ہلاکتوں کی تعداد ایک سو ستر ہو گئی، سات ہزار سات سو گیارہ افراد متاثر ہیں، وائرس 16 ممالک تک پھیل چکا ہے، وائرس پر گلوبل ایمرجنسی نافذ کرنے سے متعلق عالمی ادارہ صحت کا اجلاس آج ہو گا۔
تبت میں بھی کرونا کا مریض سامنے آ گیا۔ سولہ ممالک تک کرونا وائرس پھیل چکا ہے۔عالمی ادارہ صحت کا کرونا کو عالمی وبا قرار دینے پر اجلاس آج ہو گا۔ کرونا وائرس کا کوئی اسپیشل علاج نہیں اور نہ ہی اس کے لیے کوئی ویکسین ہے۔ہبئی صوبے میں لوگ گھروں میں بند ہیں، کمپنیوں نے اپنے ملازمین سے کہا ہےکہ وہ گھروں میں رہ کر کام کریں۔
آسٹریلیا، امریکا، جاپان، جنوبی کوریا، برطانیہ، کینیڈا، فلپائن اور ملائشیا کی جانب سے اپنے شہریوں کو واپس بلانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ امریکی صدر نے کرونا وائرس پر امریکی حکام سے بریفنگ لی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹ کی کہ ان کی ایجنسیاں چین کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہیں، صورتحال کو مانیٹر کیا جارہا ہے۔ امریکا کے پاس دنیا کے سب سے بہترین ماہرین ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *