بھارتی فضائیہ کا ایک اور لڑاکا طیارہ جودھ پور میں گر کر تباہ

نئی دہلی: (پاکستان فوکس آن لائن) بھارتی فضائیہ کا ایک اور مگ27 طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، طیارے کو حادثہ جودھ پور میں پیش آیا۔ایک اور بھارتی طیارہ زمین پر، انڈین ائیر فورس کا لڑاکا طیارہ جودھ پور کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق طیارے کو زمین پر گرتے ہی آگ لگ گئی جس کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔بھارتی مگ 29 طیارہ اڑانے والے پائلٹ کے زندہ بچنے یا مارے جانے سے متعلق کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔یاد رہے کہ بھارتی ائیر فورس کا ایک جنگی ہیلی کاپٹر بڈگام میں گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں سوار 6 فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔ بھارتی میڈیا نے بعد ازاں رپورٹ کیا تھا کہ بھارتی فوجیوں نے پاکستانی طیارہ سمجھ کر اپنے ہی ہیلی کاپٹر پر میزائل فائر کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *