زرداری کے منہ بولے بھائی اویس مظفر ٹپی کی گرفتاری کی خبر بے بنیاد قرار

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن)پیپلزپارٹی کے رہنما اویس مظفر ٹپی کے حوالے سے خبر آئی تھی کہ انٹرپول نے انہیں دبئی سے گرفتار کر لیاہے۔تاہم اب یہ خبر آئی ہے کہ ان کی گرفتاری کی خبر درست نہیں ۔ اویس مظفر ٹپی نےاس خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں گرفتار نہیں کیا گیا وہ دبئی میں موجود ہیں۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق ہم نیوز سے گفتگو میں اویس مظفر نے کہا کہ وہ دبئی میں موجود ہیں انہیں گرفتار نہیں کیا گیا اس حوالے سے میڈیا پر چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔اس سے قبل ذرائع نے دعوی کیا تھا کہ آصف زرداری کے منہ بولے بھائی اور سابق صوبائی وزیر اویس مظفر ٹپی کو انٹر پول نے دبئی سے گرفتار کرلیا ہے۔اویس مظفرکی حراست کے حوالے سے ایف آئی اے انٹر پول سے رابطہ میں ہے۔ اویس مظفر ٹپی کو دبئی سے گرفتار کیا گیا ہے۔ اویس مظفر ٹپی پر ہزاروں ایکڑ زمین پر قبضے کا الزام ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قانونی تقاضے پورے ہونے کے بعد ایف آئی اے کی ٹیم اویس مظفر ٹپی کو لینے دبئی جائیگی۔ ایف آئی اے ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ اویس مظفر ٹپی کو جلد پاکستان منتقل کیا جائیگا۔جیونیوز کے بیوروچیف سید عارفین نے ہم نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ اس سے قبل بھی دبئی سے گرفتاریاں کی گئی ہیں تاہم ان لوگوں کو ابھی تک پاکستان نہیں لایا جاسکا ہے ۔ اگراویس مظفر کو گرفتار کرلیا گیاہے تو انہیں بھی پاکستان لانے میں زیادہ دن لگ سکتے ہیں۔بتا یا جاتا ہے کہ اویس مظفر پاکستان میں تھے تو آصف علی زرداری کے معاملات دیکھتے تھے۔ ممبر صوبائی اسمبلی بننے سے قبل اویس مظفر کی تصویر بھی منظر عام پر نہیں آئی تھی ۔ ممبر سندھ اسمبلی بننے سے قبل ان کی نقل وحرکت بھی منظر عام پر نہیں آتی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *