لاہور: نئے موٹر سائیکل کی رجسٹریشن لائسنس سے مشروط

لاہور: (پاکستان فوکس آن لائن) لاہور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی روکنے کیلئے سخت اقدامات کیے گئے ہیں اور حال ہی میں ہیلمٹ نہ پہننے والوں کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا گیا اور روزانہ سینکڑوں کی بنیاد پر چالان ہوئے تاہم اب لاہور میں ہر طرف ہیلمٹ کی پابندی کی جارہی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اب اگلے مرحلے میں لاہور میں لائسنس کی پابندی لاگو کرنے کا فیصلہ کر لیا گیاہے جس کے تحت نئی موٹر سائیکل کی رجسٹریشن کیلئے لائسنس لازمی قرار دیدیا گیاہے تاہم لائسنس نہ ہونے کی صورت میں رجسٹریشن نہیں ہو پائے گی ۔ اس کے بعد دوسرے مرحلے میں گاڑیوں کیلئے بھی پابندی لگائی جائے گی یعنی گاڑی کی رجسٹریشن کیلئے بھی لائسنس کو لازمی قرا دیا جائے گا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *