کورونا بے قابو،ایک ہی دن میں ریکارڈ 3 ہزار 938 نئے کیسز، 78 افراد جاں بحق

جاں بحق افراد کی تعداد1621،جبکہ110,27افراد صحت یاب ہوچکے ہیں

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن)پاکستان میں کورونا سے24 گھنٹوں میں 78اموات کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد1ہزار 621 تک جاپہنچی ہے۔ جبکہ 3938 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کورونا کے مریضوں کی تعداد76 ہزار398 ہوگئی ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرنے تازہ اعداد و شمار جاری کر دیے۔ جس کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ جاری ہے اورگزشتہ 24 گھنٹوں میں 3ہزار938 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 76 ہزار398 تک جا پہنچی ہے۔کمانڈ سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 78 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جس کے بعد ملک بھرمیں اموات کی مجموعی تعداد 1ہزار621 تک جا پہنچی ہے ۔کمانڈ سینٹر کے مطابق پنجاب میں مہلک وبا سے 540افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ صوبے میں اب تک کورونا کے 27 ہزار 850کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔سندھ میں اب تک کورونا وائرس کے 503مریض انتقال کرگئے ہیں جبکہ سب سے زیادہ سندھ میں 29 ہزار 647 کورنا کیسز رپورٹ ہوئے ہیںخیبرپختون خوا میں کورونا سےاب تک482 افرادزندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔ خیبرپختونخوامیں کورونا کیسز کی تعداد 10 ہزار 485 کیسز ہوچکی ہے ۔بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 4 ہزار 514 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں49 مریض چل بسے ۔
کورونا سے اسلام آباد میں 30 افراد جان کی بازی ہار گئےجبکہ 2 ہزار 893 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔ گلگت بلتستان میں 738 افرادکورونا کا شکار ہوچکے ہیں اور11مریض جاں بحق ہوئے ۔آزاد کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 271 ہوگئی جبکہ 6 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں ۔ ملک میںکورونا وائرس کے 824 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔
کمانڈ سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اب تک 27ہزار 110مریض صحتیاب ہوچکے ہیں ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 16548 ٹیسٹ کیے گئے ہیں ۔ کمانڈ سینٹر کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 5 لاکھ 77974 ٹیسٹ کیے گئے ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *