کراچی، بلدیہ میں پولیس مقابلے میں 3 اغوا کار ہلاک، بچہ بازیاب

کراچی: (پاکستان فوکس آن لائن)کراچی کے علاقے بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں پولیس سے مبینہ مقابلے میں 3 اغواکار ہلاک ہو گئے۔ پولیس نے کارروائی کے دوران بچہ بہ حفاظت بازیاب کرا لیا۔تفصیلات کے مطابق بلدیہ ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے میں 3 اغواکار ہلاک ہوگئے اور مغوی بچے کو بحفاظت بازیاب کرالیا گیا۔پولیس کے مطابق سائٹ اے کے علاقے سے 29 جون کو 11 سالہ وقار اللہ کو نامعلوم اغواکار اغواکرکے لے گئے تھےاور اس کے عوض والدین سے ایک کروڑ روپے تاوان طلب کیا۔بدھ کی رات پولیس نے اغواکاروں کی موجودگی کی اطلاع پراتحاد ٹاؤن میں چھاپہ مارا تو ملزمان کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 نامعلوم اغواکار شدید زخمی ہوگئے اور اسپتال پہنچنے سے قبل ہی ہلاک ہوگئے۔مغوی بچے کو پولیس نے بحفاظت بازیاب کرالیا ہے جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکاربھی زخمی ہوا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *