شاہد خاقان اور مفتاح اسماعیل کیخلاف ریفرنس اعتراض کیساتھ واپس

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن) احتساب عدالت کے رجسٹرار آفس نے ایل این جی کیس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل سمیت 9 افراد کیخلاف نیب کی جانب سے دائر کیا گیا ریفرنس اعتراض لگا کر واپس کر دیا ہے۔رجسٹرار آفس نے اعتراض لگایا ہے کہ ریفرنس کی دستاویزات ترتیب سے نہیں لگائی گئیں اور دستاویزات پر نمبرنگ بھی درست نہیں۔نیب کو ہدایت کی گئی ہے کہ دستاویزات مکمل ترتیب اور نمبرنگ کے اعتراضات دور کر کے دوبارہ جمع کرایا جائے۔خیال رہے کہ نیب نے آج ہی شاہد حاقان عباسی سمیت دیگر ملزمان پر ریفرنس دائر کیا تھا جس میں اختیارات کے غلط استعمال اور ایک کمپنی کو 21ارب روپے سے زائد کا فائدہ پہنچانے کا الزام لگایا گیا۔نیب کے مطابق مذکورہ فائدہ مارچ 2015سے ستمبر 2019تک پہنچایا گیا جس سے 2029تک قومی خزانے کو 47ارب روپے کا نقصان ہو گا۔احتساب عدالت میں دائر ریفرنس کے مطابق معاہدے کے باعث عوام پر گیس بل کی مد میں 15سال کے دوران 68ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔نیب نے ریفرنس میں بتایا کہ سابق ایم ڈی شیخ عمران الحق نے بھی معاہدے میں اہم کردار ادا کیا۔دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق سیکرٹری اور ایم ڈی پیٹرولیم مذکورہ کیس میں اہم گواہ بن گئے۔ یہ اطلاع بھی ہے کہ نیب راولپنڈی نے قطر معاہدے کی الگ سے انکوائری شروع کر رکھی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *