فضل الرحمان 27 اکتوبر کے روز احتجاج پر نظرثانی کریں، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان آزادی مارچ کے لیے 27 اکتوبر کی تاریخ پر نظرثانی کریں۔
شاہ محمود قریشی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 27 اکتوبر کو مولانا نے مارچ کا اعلان کیا ہے اور 27 اکتوبر کو ہی بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر قبضہ کیا تھا، یہ دن کشمیریوں سے منسوب ہے، اس روز دھرنے سے پاکستان اور کشمیر کے کاز کو نقصان پہنچے گا، لہذا مولانا 27 تاریخ پر نظرثانی کریں۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان قابل احترام ہیں، 27 اکتوبر کو کشمیرکےعلاوہ کوئی بات ہوتی ہے تو بھارت اسے بڑھا چڑھا کر پیش کرے گا، یہ وہ دن ہے جس دن بھارت نے کشمیر پر قبضہ کیاتھا، مولانا فضل الرحمان احتجاج کریں لیکن اسے کشمیر کے ساتھ نتھی نہ کریں۔
واضح رہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف 27 اکتوبر کو آزادی مارچ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *