سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو انٹرپول سے کلین چٹ مل گئی

لندن: (پاکستان فوکس آن لائن) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو انٹرپول سے کلین چٹ مل گئی، انٹرپول نے ریڈ وارنٹ کے اجرا کی درخواست رد کر دی۔انٹرپول نے حکومت پاکستان کی جانب سے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی گرفتاری کے لئے ریڈ وارنٹ کے اجراء کی درخواست مسترد کر دی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹرپول کے جنرل سیکرٹریٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار کی طرف سے فراہم کردہ شواہد تسلیم کرتے ہوئے تمام بیوروز کو ان کی ڈیٹا فائلز حذف کرنے کی ہدایت بھی کردی۔انٹرپول نے اسحاق ڈار کو خط کے ذریعے ریڈ وارنٹ جاری نہ کرنے کے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔
سابق وزیرخزانہ کا اس حوالے سے کہنا ہے چند افراد اور پی ٹی آئی کی حکومت نے مجھے سیاسی جبر کا نشانہ بنایا۔اسحاق ڈار نے انٹرپول کو ثبوت فراہم کرتے ہوئے بتایاکہ پی ٹی آئی حکومت سیاسی انتقام کا نشانہ بنارہی ہے، میرا نام پانامہ لیکس میں ہے اور نہ ہی 20 اپریل 2017 کے سپریم کورٹ کے فیصلے میں موجود ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *