افغانستان کا سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

کارڈف: (پاکستان فوکس آن لائن) انگلینڈ میں جاری ورلڈکپ مقابلوں میں افغانستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ایونٹ میں اب تک 6 میچز کھیلے جاچکے ہیں اور آج بھی ایک میچ کھیلا جائے گا جس میں افغانستان اور سری لنکا کی ٹیمیں اب سے کچھ دیر بعد کارڈف کے ویلز اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔دونوں ٹیمیں ایونٹ میں اب تک ایک ایک میچ کھیل چکی ہیں جس میں دونوں کو ناکامی کا منہ ہی دیکھنا پڑا۔سری لنکن ٹیم لہیرو تھرمانے، کپتان ڈیموتھ کرارتنے، کشال پریرا، کشال مینڈس، انجیلو میتھیوز، ڈی سلوا، تھسارا پریرا، اسورو اودنے، نووان پرادیپ، سرنگا لکمل اور لیستھ ملنگا پر مشتمل ہے۔
افغانستان کی گیارہ رکنی ٹیم محمد شہزاد، حضرت اللہ زازئی، رحمت شاہ، حشمت اللہ شاہدی، نجیب اللہ زدران، محمد نبی، کپتان گلبدین نائب، راشد خان، مجیب الرحمان، حامد حسن اور دولت زدران شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *