‘پاکستان سے حج آپریشن کا آغاز، پہلی پرواز عازمین کو لے کر مدینہ پہنچ گئی

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن) پاکستان سے حج آپریشن کا آغاز ہوگیا ہے اور سعودی ایئرلائن کی پرواز ایس وی 719 عازمین حج کو لے کرمدینہ پہنچ گئی ہے۔پاکستان سے حج آپریشن اور روڈ ٹومکہ منصوبے کا آغاز ہوگیا ہے۔ سعودی ایئرلائن کی پرواز 350 عازمین حج کو لے کر مدینہ پہنچ گئی ہے۔ پہلی حج فلائٹ کو وزیر مذہبی امورپیرنورالحق قادری اوروفاقی وزیرہوابازی غلام سرورخان نے روانہ کیا۔
لاہور سے مدینہ جانے والی پہلی پرواز 214 عازمین حج کو لے کر صبح 4 بج کر 45 منٹ پر علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے روانہ ہوئی اور صوبائی وزیر مذہبی امور سعید الحسن سمیت دیگر حکام نے عازمین حج کو رخصت کیا۔
اسلام آباد سے پہلی حج پرواز ایس وی 719 دس بجکر 55 منٹ پر 350 عازمین کو لے کر مدینہ کیلئے روانہ ہوئی، سعودی سفیر اور وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے عازمین حج کو الوداع کہا۔
روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت اسلام آباد ائیر پورٹ پر عازمین حج کی امیگریشن کا آغاز بھی ہوا، اس منصوبے کے ذریعے اسلام آباد ائیر پورٹ کے 10 خصوصی کاؤنٹرز کو مدینہ اور جدہ ائیر پورٹ سے لنک کردیا گیا ہے۔پاکستان ائیر لائن (پی آئی اے) کی جانب سے باضابطہ طور پر کل سے اسلام آباد سے اپنی پہلی حج پرواز کا آغاز کرے گی اور رواں سال پی آئی اے کی 300 خصوصی پروازوں کے ذریعے 65 ہزار سے زائد عازمین سرکاری اسکیم کے ذریعے حج کی سعادت حاصل کریں گے۔پی آئی اے کے ذریعے 17 اگست سے حاجیوں کی واپسی شروع ہوگی اور پوسٹ حج آپریشن 14 ستمبر تک مکمل ہوگا۔حکومت نے حجاج کو مجموعی طور پر 5 ارب روپے کے قریب رقم واپس کرنےکا فیصلہ کیا ہے، وزارت مذہبی امور کےمطابق فی حاجی 30 سے 50 ہزار روپے تک واپس کیےجائیں گے۔رقوم واپسی کا فیصلہ حتمی منظوری کے لیے وفاقی کا بینہ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *