مولانا فضل الرحمان واپس جارہے ہیں: شیخ رشید کا دعویٰ

راولپنڈی: (پاکستان فوکس آن لائن) وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے مسئلے ایک 2 روز میں حل ہوجائیں گے اور حکومت پانچ سال پورے کرے گی۔
اپنے ویڈیو بیان میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کنٹینر میں 4 روز سے استعمال کی گئی زبان کسی صورت میں بھی پاکستان کے مفاد میں نہیں، بھارت چاہتا ہے پاکستان کے عسکری اداروں پر تنقید ہواور کشمیر کا مسئلہ پس پشت چلا جائے، محمود اچکزئی جیسے لوگوں کا ساتھ رکھ کر ملک کے خلاف انتشار کا تاثر نہیں دینا چاہیے۔
شیخ رشید نے کہا کہ سیاسی جماعتیں سیاسی طریقے سے باتیں منواتی ہیں، خوشی ہے حکومت نے دھرنے کا معاملہ دانش مندی سے ہینڈل کیا، مولانا فضل الرحمان جارہے ہیں، ان کے مسئلے ایک 2روز میں حل ہوجائیں گے، اسلام آباد پرسکون ہوگا، حکومت پانچ سال پورے کرے گی۔

واضح رہےکہ جمعیت علمائے اسلام (ف) نے 27 اکتوبر سے اسلام آباد میں پڑاؤ ڈال رکھا ہے اور اس دوران اپوزیشن اور حکومت کی رہبر کمیٹی کے درمیان مذاکرات بھی ہوئے جس میں مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ کررکھا ہے جب کہ وزیراعظم کا کہنا ہےکہ وہ کسی صورت استعفیٰ نہیں دیں گے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *