ملک میں کورونا کا پھیلاؤ تیز، ایک دن میں ریکارڈ 4 ہزار 896 مریض

جاں بحق افراد کی تعداد1838،جبکہ 31,198افراد صحت یاب ہوچکے ہیں

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن) ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 89 ہزار 249 تک جا پہنچی ہے ،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 68 اموات ہوئیں ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 4896 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ جاری ہے ،اس سلسلے میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے تازہ اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں جس کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 89 ہزار 249 تک جا پہنچی ہے ،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 68 اموات ہوئیں ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 4896 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، 22 ہزار 812 ٹیسٹ کیے گئے، مجموعی طور پر 6 لاکھ 38 ہزار 323 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، ملک بھر میں 31 ہزار 198 مریض صح تیاب ہو کر گھر پہنچ گئے،جبکہ ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 1838 ہو گئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 33536 ،پنجاب میں 33144 ،کے پی میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد 11890، بلوچستان میں 5582 ،اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 3946 ،آزاد جموں و کشمیر 299 اور گلگت میں 852 ہو گئی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *