ایم 8 منصوبہ جنوبی بلوچستان میں ترقی اور خوشحالی لائے گا، عاصم باجوہ

سی ڈی ڈبلیو پی نے ہوشاب، آواران شاہراہ کی تعمیر کی منظوری دے دی، چیئرمین سی پیک

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن)چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی سے ہوشاب، آواران شاہراہ کی تعمیر کی منظوری ہوگئی۔چیئرمین سی پیک عاصم سلیم باجوہ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایم ایٹ پر کام کا آغاز اہم ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی سے ہوشاب، آواران شاہراہ کی تعمیر کی منظوری ہوگئی ہے، 146 کلو میٹر طویل شاہراہ پر لاگت کا تخمینہ 26 ارب روپے ہے۔چیئرمین سی پیک نے کہا کہ اس منصوبے سے کیچ، آواران اور بلوچستان کے پسماندہ علاقوں میں ترقی آئے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *