کوروناوائرس،ووہان میں لاک ڈاؤن ختم، شہر میں زندگی لوٹ آئی

حکام نے 76 روزہ سخت لاک ڈاؤن کے بعد ووہان میں سفری پابندیاں ختم کردیں

بیجنگ: (پاکستان فوکس آن لائن) چین کورونا وائرس کے خلاف جنگ جیت گیا، کورونا کے مرکز ووہان میں76 روزسے جاری لاک ڈاؤن ختم ہو گیا اور شہر میں زندگی لوٹ آئی۔
تفصیلات کے مطابق چین نے دنیا بھرمیں قیامت ڈھانے والے جان لیوا کورونا وائرس کو مات دےدی ۔ کورونا وائرس کے پہلے گڑھ ووہان شہرکوکورونا سے پاک کر دیا گیا، چینی حکام نے ووہان میں 76 روزسے جاری لاک ڈاؤن بالآخر ختم کردیا۔ ووہان شہر میں عمارتیں روشنیوں سے جگمگا اٹھیں۔ شہر میں فلائٹ آپریشن بحال اور ٹرینوں کی آمدورفت بھی شروع ہوگئی۔ سڑکوں پرٹریفک بھی رواں دواں ہے۔کورونا وائرس کے خلاف خوفناک جنگ لڑنےوالے ووہان کے مکینوں کو دوسرے شہروں میں آنے جانے کی مشروط اجازت بھی مل گئی۔11 ملین آبادی والے ووہان کے شہریوں کو شہر چھوڑنے سے پہلے حکام سے اجازت لینا ہوگا اور یہ ثابت کرنا ہوگا کہ وہ صحت مند ہیں اور ان کا حال ہی میں کورونا کے کسی مریض سے رابطہ نہیں ہوا، اس مقصد کیلئے حکومت نے ایک خصوصی موبائل ایپلی کیش تیار کی ہے جس سے شہریوں کی نقل و حرکت اور صحت پر نظر رکھی جاسکے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *