خیبرپختونخواہ حکومت نے افغان مہاجرین کے قیام میں مزید توسیع کرنے سے صاف انکار کردیا

خیبرپختونخوا حکومت کا افغان مہاجرین کے مزید قیام کی مخالفت کا فیصلہ، معاملہ وفاقی حکومت کے سامنے اٹھایا جائے گا

پشاور: (پاکستان فوکس آن لائن)خیبرپختونخواہ حکومت نے افغان مہاجرین کے قیام میں مزید توسیع کرنے سے صاف انکار کردیا، خیبرپختونخوا حکومت کا افغان مہاجرین کے مزید قیام کی مخالفت کا فیصلہ، معاملہ وفاقی حکومت کے سامنے اٹھایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ حکومت نے افغان مہاجرین کے قیام میں مزید توسیع کرنے سے صاف انکار کردیا ہے۔خیبرپختونخواہ حکومت نے افغان مہاجرین کے قیام میں کسی بھی قسم کا توسیع دینے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
خیبرپختونخوا حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ افغان مہاجرین کے مزید قیام کی مخالفت کی جائے گی۔ خیبرپختونخواہ حکومت کی جانب سے معاملہ وفاقی حکومت کے سامنے اٹھایا جائے گا۔ واضح رہے کہ افغان مہاجرین کے قیام کی ڈیڈ لائن30 جون کوختم ہورہی ہے۔خیبرپختونخواہ حکومت کو موقف ہے کہ افغان مہاجرین کی وجہ سے خیبرپختونخوا سمیت پورے ملک میں امن وامان کے مسائل ہیں۔ افغان مہاجرین کی40 سال مہمان نوازی کی جس کے باعث کاروبار اور انفرااسٹرکچر تباہ ہو چکا ہے۔ افغان مہاجرین اپنے وطن جا کر پاکستان کیخلاف موجود جذبات کا خاتمہ کریں۔ جبکہ وفاق نےافغان مہاجرین کےقیام میں توسیع کیلئےرابطہ کیا تومخالفت کرینگے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *