پاک فوج نے ایل او سی کی خلاف ورزی پر بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا

بھارتی فوج نے پاکستانی علاقے کی نگرانی کیلئے ڈرون بھیجا تھا، آئی ایس پی آر

راولپنڈی: (پاکستان فوکس آن لائن) لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی خلاف ورزی پر پاک فوج نے بھارت کا کواڈ کاپٹر مار گرایا۔
پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر دراندازی کرنے والے بھارتی کواڈ کاپٹر کو مار گرایا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی ڈرون ایل او سی کے ساتھ سانک سیکٹر کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتا ہوا پاکستان کی حدود میں داخل ہوگیا تھا۔بھارتی ڈرون نے پاکستانی سرحد میں چھ سو میٹر اندر تک پرواز کی اور اسے پاکستانی علاقے کی نگرانی کیلئے بھیجا گیا تھا، پاک فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی کواڈ کاپٹر کو مار گرایا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کے یہ اقدامات 2003 کےجنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے اور بھارتی فوج کی جانب سے متعدد بار اس نوعیت کی خلاف ورزیاں کی جاچکی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *