کوروناوائرس،مزید 4646 کیسز رپورٹ،مجموعی تعداد1لاکھ 8ہزار317ہوگئی

جاں بحق افراد کی تعداد2172،جبکہ 35,018افراد صحت یاب ہوچکے ہیں

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن) پاکستان میں کورونا کے مزید 4646 کیسز رپورٹ ہوگئے ،مجموعی کیسز کی تعداد1لاکھ 8ہزار317 ہو گئی ۔مہلک وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 105 اموات ہوئیں۔
نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے ملک بھر میں کورونا وائرس کے تازہ اعدادوشمارجاری کر دئیے ہیں ،جس کے مطابق پاکستان میں کوروناسےمتاثرہ افراد میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے ۔گزشتہ 24گھنٹےمیں 105اموات ہوئیں جبکہ 4646 نئےکیسزرپورٹ ہوئے۔جس کے بعد ملک میں کوروناکےمریضوں کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 8 ہزار317 ہوگئی ہے ۔
نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر کے مطابق پنجاب میں 40 ہزار 819 ،سندھ میں 39 ہزار555 ،خیبرپختونخوامیں 14006،بلوچستان میں 6788 افرادمیں کورونا کی تصدیق ہوئی ،جبکہ گلگت بلتستان میں 952 ،اسلام آبادمیں 5785 اور آزاد کشمیرمیں 412 کورونا کیسز کی تصدیق ہوئی ۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں پاکستان میں کورونا سے 105اموات ہوئیں۔کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں سب سےزیادہ 773 اموات ہوئیں، سندھ میں 679 ، خیبرپختونخوا میں 587 اور بلوچستان میں58اموات ہوئیں۔تاہم ملک بھر میں 35 ہزار 18 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں،ملک بھر میں ایک روز میں 24 ہزار 620 ٹیسٹ کیے گئے ،ملک بھر میں 14 سو وینٹی لیٹرز کورونا مریضوں کیلئے مختص کیے گئے ہیں،ملک بھر میں کورونا کے 322 مریض وینٹی لیٹرپر موجود ہیں ۔پاکستان میں اب تک مجموعی طور پر 7 لاکھ 30 ہزار 453 ٹیسٹ کئے گئے ہیں،پاکستان میں کوروناسے اموات کی تعداد 2172 ہو گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *