بھارتی کرکٹرز کو اپنی بیویاں ورلڈ کپ میں ساتھ لے جانے کی مشروط اجازت

نئی دہلی: (پاکستان فوکس آن لائن) بھارتی کرکٹ بورڈ نے کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران کھلاڑیوں کو اپنی بیگمات ساتھ لے جانے کی مشروط اجازت دے دی۔بی سی سی آئی نے کھلاڑیوں پر واضح کیا ہے کہ وہ ٹورنامنٹ کے پہلے 21 روز تک اپنی بیگمات کو ساتھ نہیں رکھ سکیں گے ، اس کے بعد کھلاڑی اپنی بیگمات کے ساتھ 15 دن تک رہ سکتے ہیں۔ بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق گزشتہ کچھ دوروں کے دوران کرکٹ بورڈ کو کھلاڑیوں کے اہلخانہ کیلئے سہولیات فراہم کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے باعث ورلڈ کپ کے دوران یہ پابندی عائد کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ ورلڈ کپ کے دوران کرکٹرز کے اہلخانہ کو ساتھ لے جانے پر پابندی عائد کرچکا ہے۔ پی سی بی کی جانب سے یہ فیصلہ ورلڈ کپ کا دورانیہ طویل ہونے اور میچز مختلف شہروں میں ہونے کے باعث کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *