ایران یورینیم افزودگی روک دے: یورپی یونین کا انتباہ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق مغربی طاقتوں نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ وہ فوری طور پر یورینیم افزودگی بڑھانے کا سلسلہ روک دے اور ماضی میں کیے گئے معاہدے کی پاسداری کرے۔امریکہ اور ایران کے درمیان 2015 میں جو جوہری معاہدہ طے پایا تھا اس پربرطانیہ، فرانس اور جرمنی نے بھی دستخط کیے تھے۔
خبررساں ایجنسی کے مطابق مغربی ممالک برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے وزرائے خارجہ نے ایران کو متنبہ کیا ہے کہ وہ اپنی جوہری سرگرمیاں ترک کرے اور ذرا سی بھی تاخیر کیے بنا معاہدے کی پاسداری کو یقینی بنائے۔مغربی ممالک کے وزرائے خارجہ نے مشترکہ طور پر کہا ہے کہ ایران چونکہ جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کررہا ہے اس لیے فوری طور پر مشترکہ اجلاس بلایا جائے۔عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق ایران نے یورینیم کی افزودگی 3.67 سے بڑھا کر 4.5 کردی ہے جس پر یورپی یونین نے پیدا ہونے والی گھمبیر صورتحال پہ قابو پانے کے لیے اپنی سرگرمیاں تیز کردی ہیں۔خبررساں ادارے کے مطابق فرانس کے صدر نے اپنے سفارتی مشیر کو بھی فوری طور پر تہران بھیجا ہے تاکہ 2015 میں طے پانے والے جوہری معاہدے کو محفوظ بنایا جا سکے۔
ایران نے اس سے قبل برطانیہ، فرانس اور جرمنی پہ واضح کیا تھا کہ وہ وعدے کے مطابق ایران کی معیشت کو سہارا دینے کے اقدامات کریں اور امریکی پابندیوں سے ہونے والے نقصانات کے ازالے میں اس کی مدد کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *