مقبوضہ کشمیر میں آر ایس ایس کے نظریات کے عین مطابق نسل کشی ہو رہی ہے: وزیراعظم

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور کریک ڈاؤں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔وزیراعظم پاکستان نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ کرفیو، کریک ڈاؤن اور بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں عنقریب شروع ہونے والی کشمیریوں کی نسل کشی نے نازی نظریے سے متاثر راشٹریہ سوایم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کو بے نقاب کر دیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی کے ذریعے جغرافیہ تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کیا جارہا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو، کریک ڈاؤن اور کشمریوں کا قتل عام نازی پارٹی کی نظریات سے متاثر راشٹریہ سوایم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے نظریہ کے مطابق ہورہا ہے جو دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگیا ہے اور اس کا مقصد نسل کشی کے ذریعے کشمیر کا جغرافیہ تبدیلی یعنی مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنا ہے، یہاں سوال یہ ہے کہ دنیا مقبوضہ کشمیر میں وہ سب ہوتا دیکھے گی جو ہٹلر نے میونخ میں کیا تھا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ڈر ہے آر ایس ایس، نازی پارٹی کا نظریہ کشمیر میں رکنے والا نہیں اور یہ رکنے کے بجائے ہندوستان میں رہنے والے مسلمانوں کی علیحدگی کی وجہ بنے گا اور آخرکار اسے پاکستان کو نشانہ بنایا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *