عالمی برادری اقوام متحدہ میں وعدے کے مطابق مسئلہ کشمیرکے پرامن حل پرزوردے، وزیراعظم

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے عالمی میڈیا کے دوہرے معیار پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عالمی میڈیا ہانگ کانگ میں احتجاج تو دکھا رہا ہے لیکن مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو نظر انداز کر رہا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ عالمی میڈیا کے دوہرے معیار پر حیرت زدہ ہوں کیونکہ وہ ہانگ کانگ کے مظاہروں پر تو شہ سرخیاں جماتا ہے مگر کشمیر میں انسانی حقوق کے سنگین بحران سے نظریں چرا لیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر عالمی طور پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے جس پر بھارت نے 9 لاکھ فوجیوں کے مدد سے 80 لاکھ کشمیریوں کو محصور کر کے غیر قانونی طور ہر قبضہ کر رکھا ہے۔

عمران خان نے عالمی میڈیا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ 2 ماہ سے زائد عرصے سے ذرائع ابلاغ کی مکمل تالہ بندی، بچوں اور سیاسی قائدین سمیت ہزاروں کو قید میں ڈال کر کشمیر میں انسانی المیے کو جنم دیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ تین دہائیوں میں حق خودارادیت، جس کا سلامتی کونسل کی قرادادوں کے ذریعے وعدہ کیا گیا تھا اس کے لیے جدوجہد کرنے والے ایک لاکھ کشمیری قتل کیے جا چکے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا 2 ماہ سے کشمیر میں مواصلاتی نظام کا مکمل بلیک آؤٹ ہے، حریت رہنما، بچوں سمیت ہزاروں کشمیری جیل میں بند ہیں، انسانی المیہ تیزی سے بحران کی طرف بڑھ رہا ہے، 30 سال سے حق خودارادیت کیلئے ایک لاکھ کشمیری شہید ہوچکے، عالمی برادری یو این قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کرے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *