پاک فوج کے 4 میجر جنرلز کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی

راولپنڈی: (پاکستان فوکس آن لائن) پاک فوج میں چارمیجر جنرلزکو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق ترقی پانے والوں میں میجر جنرل ساحرشمشاد مرزا، میجر جنرل نعمان محمود، میجر جنرل اظہر عباس اور میجر جنرل فیض حمید شامل ہیں۔گزشتہ ہفتے بھی پاک فوج کے 40 آرمی آفیسرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی۔ پروموشن کا فیصلہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت ہونے والے پروموشن بورڈ کے اجلاس کیا گیا۔بریگیڈیئر کمال اظفر، بریگیڈیئر محمد علی خان، بریگیڈیئر محمد کاشف آزاد، بریگیڈیئر ماجد جہانگیر، بریگیڈیئر اظہر وقاص اور بریگیڈیئر عاکف اقبال ترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔ان کے علاوہ بریگیڈیئر عمر احمد بخاری، بریگیڈیئر محمد احسن خٹک، بریگیڈیئر عنایت حسین، بریگیڈیئر عادل امین، بریگیڈیئر محمد حسن خٹک اور بریگیڈیئر محمد عامر مجید کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔میڈیکل کور کے 11 بریگیڈیئرز کو بھی ترقی دی گئی ہے جن میں بریگیڈیئر احسن الطاف، بریگیڈیئر سید نصرف رضا، بریگیڈیئر کرامت حسین شاہ بخاری، بریگیڈیئر فرخ سید، بریگیڈیئر قدرت اللہ ملک، بریگیڈیئر عامر اکرام، بریگیڈیئر، شاہد حمید چوہدری، بریگیڈیئر محمد قاسم بٹ، بریگیڈیئر فرحان طیب اور بریگیڈیئر افشین اقبال شامل ہیں۔گزشتہ برس ستمبر میں پاک فوج کے چھ میجرجنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدوں پر ترقی دی گئی تھی۔2018 میں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والے افسروں میں میجر جنرل شاہین مظہر، میجر جنرل ندیم ذکی، میجر جنرل عبدالعزیز، میجر جنرل عاصم منیر، میجر جنرل عدنان، میجر جنرل وسیم اشرف شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *