آئی ایم ایف سے مذاکرات کا اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا، بات چیت جاری

اسلام آباد:(پاکستان فوکس آن لائن)پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ آج بھی جاری رہے گا جس میں مسودے پر مکمل اتفاق رائے کی کوشش کی جائے گی۔ ذرائع کےمطابق پاکستان نے آئی ایم ایف کی بیشتر شرائط مان لی ہیں تاہم شرح سود اور ڈالر کی قدر میں اضافے پر ڈیڈ لاک برقرار ہے۔پاکستان اور آئی ایف ایم کے درمیان مذاکرات کا ایک اور دور آج ہو گا۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مسودے پر مکمل اتفاق رائے کے لیے بات چیت آج بھی جاری رہے گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف کی بیشتر شرائط مان لی ہیں۔ حکومت نے آئندہ مالی سال کے دوران ٹیکس آمدن میں 700 ارب روپے کا اضافہ اور ریوینو ہدف 5300 ارب روپے کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ آئی ایم ایف کو پاکستان سٹیل ملز سمیت دیگر کئی اداروں کی نجکاری کی بھی یقین دہانی کروا دی گئی ہے۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مختلف شعبوںمیں دی گئی سبسڈی ختم کرنے، بجلی اور گیس مہنگی کر کے صارفین سے 340 ارب روپے وصول کرنے بھی اتفاق ہو چکا ہے تاہم شرح سود اور ڈالر کی قدر میں اضافے پر ڈیڈ لاک برقرار ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *