پی ٹی آئی کا ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ

لاہور: (پاکستان فوکس آن لائن) مرکز میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) حکومت نے اپوزیشن کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان کردیاہے۔
تحریک انصاف نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کرلیا، پی ٹی آئی نے اتحادی جماعتوں کو بھی اعتماد میں لے لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سلیم مانڈوی والا کے خلاف 26 سینیٹر کے دستخط بھی لے لیے گئے، اپوزیشن نے ڈپٹی چیئرمین کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر مجبور کیا۔ شبلی فراز نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو خیال کرنا چاہیے کہ جو عہدہ ان کے پاس ہے وہ بھی کہیں ہاتھ سے نہ نکل جائے۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ میرے خلاف تحریک عدم اعتماد کی تیاریاں کی جا رہی ہیں، تحریک عدم اعتماد کے بارے میں پریشان نہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *