یاسین ملک کی آخری امید، دنیا مسئلہ کشمیر حل کرانے آگے آئے، مشعال ملک

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ یاسین ملک کی آخری امید ہے دنیا مسئلہ کشمیر حل کرانے آگے آئے۔یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے غیر ملکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ یاسین ملک کو شیشے کے کمرے میں قید رکھا گیا ہے، یاسین ملک نے اپنی جوانی اور اپنا خون تحریک آزادی کو دیا۔انہوں نے کہا کہ میری ساس اور نند نے یاسین ملک سے ملاقات کی ہے وہ اتنے کمزور ہو گئے ہیں کہ اٹھ کر کھڑے بھی نہیں ہو سکتے جبکہ تہاڑ جیل کے ڈاکٹرز بھی انہیں اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ (آئی سی یو) میں منتقل کرنے کا کہہ چکے ہیں۔مشعال ملک نے کہا کہ یاسین ملک کے سابق معالجین نے بھی اُن کی جان کو خطرے کا اظہار کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *