گوشواروں میں تضاد،بلاول کو 15 روز کی مہلت

الیکشن کمیشن کی بلاول بھٹو کو گوشواروں میں تضاد 15 روز میں دور کرنے کی ہدایت

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن) الیکشن کمیشن نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو گوشواروں میں تضاد 15 روز میں دور کرنے کی ہدایت کر دی۔
قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 2 رکنی کمیشن نے بلاول بھٹو کے الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے گوشواروں میں تضاد کے معاملے پر سماعت کی۔ بلاول بھٹو کی جانب سے فاروق ایچ نائیک الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے اور الیکشن کمیشن کے اختیار پر اعتراض اٹھایا۔وکیل کا کہنا تھا کہ الیکشن ایکٹ کے تحت الیکشن کمیشن گوشواروں میں تضاد پر کارروائی نہیں کرسکتا۔ ممبر الیکشن کمیشن ارشاد قیصر نے ریمارکس دیئے کہ اگر کوئی رکن اثاثہ جات چھپائے یا غلط بیانی کرے تو کرپٹ پریکٹسز کے تحت کارروائی بنتی ہے۔ وکیل کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن تضاد پر صرف وضاحت مانگ سکتا ہے، اثاثہ جات میں تضاد کو کرپٹ پریکٹسز کا ساتھ جوڑنا درست نہیں۔
بعد ازاں الیکشن کمیشن نے بلاول بھٹو کے وکیل کو گوشواروں میں تضاد 15 روز میں تضاد دور کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 6 فروری تک ملتوی کر دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *