کرپشن کیس میں گرفتار پنجاب کے وزیر جنگلات سبطین خان وزارت سے مستعفی

لاہور: (پاکستان فوکس آن لائن) چنیوٹ میں مائنز ٹھیکہ کیس میں گرفتار وزیر جنگلات پنجاب سبطین خان نے وزارت استعفیٰ دے دیا۔ گزشتہ روز نیب حکام نے وزیرجنگلات پنجاب سبطین خان کو چنیوٹ میں مائنز ٹھیکہ کرپشن کیس میں گرفتار کیا تھا جنہیں آج احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔اس دوران نیب حکام نے عدالت سے سبطین خان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔
عدالت میں پیشی کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ سبطین خان نے نیب کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد اپنا استعفیٰ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو بھجوایا ہے اور استعفے سے وزیراعظم عمران خان و دیگر پارٹی قیادت کو بھی آگاہ کردیا ہے۔سبطین خان کا کہنا ہے کہ میرا دامن صاف ہے، اس کے باوجود اپنے عہدے سے مستعفی ہوتا ہوں۔
اس موقع پر سبطین خان نے وزارت سے مستعفی ہونے کے لیے استعفے پر دستخط کیے جسے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار اور پارٹی قیادت کو ارسال کردیا گیا ہے۔دوسری جانب سے عدالت نے نیب کی جانب سے سبطین خان کے ریمانڈ کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم کو 10 روز کے جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔احتساب عدالت نے سبطین خان کو 25 جون کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *