شاہ محمود قریشی 3روزہ سرکاری دورے پرآج نیویارک پہنچ رہے ہیں

وزیرخارجہ اقوام متحدہ کے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے

اسلام آباد:(پاکستان فوکس آن لائن)دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 15 سے 17 جنوری تک امریکا کا دورہ کرینگے۔
وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی دورہ امریکہ میں واشنگٹن جانے سے پہلے آج (بدھ) نیویارک پہنچ رہے ہیںجہاں وہ اقوام متحدہ کے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے۔دفترخارجہ کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کل (جمعرات) واشنگٹن کادورہ کریں گے جہاں وہ امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو، مشیرقومی سلامتی رابرٹ اوبرائن اوردیگراعلیٰ انتظامی عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے۔وزیرخارجہ کیپیٹل ہل میں ذرائع ابلاغ کے علاوہ پاکستانی برادری سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔مذاکرات میں وزیرخارجہ مشرق وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی کے تناظرمیں وزیراعظم عمران خان کی ہدایات کے مطابق پاکستان کاسفارتی موقف پیش کریں گے ۔ان کے دورے کامقصدسیاسی اورسفارتی ذرائع سے کشیدگی کاخاتمہ اوراختلافات اور تنازعات کے حل کی کوششوں کی حمایت کرناہے۔وزیرخارجہ مجموعی دوطرفہ تعلقات کاجائزہ لیتے ہوئے پاکستان کی امریکہ کے ساتھ دونوں ملکوں کے رہنمائوں کے تصورکے مطابق وسیع البنیادطویل مدتی اورپائیدارشراکت داری کی اہمیت پر زوردیں گے۔
دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ کے دورہ امریکا کا مقصد مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی میں کمی کی کوشش ہے۔ شاہ محمود قریشی امریکی حکام کیساتھ ملاقاتوں میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور کشمیریوں پر بھارتی مظالم سے بھی آگاہ کرینگے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *