کرکٹر شاہد آفریدی کے گھر، اللہ تعالیٰ کی پانچویں رحمت

اللہ کی مجھ پر بے شمار رحمتیں ہیں، چاربیٹیوں کے بعد پانچویں بیٹی سے نوازا ہے، سابق کرکٹر

کراچی: (پاکستان فوکس آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی پانچویں بیٹی کے والد بن گئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کی تصویر انہوں نے اپنی دیگر بیٹیوں کے ہمراہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کی ہے جس میں وہ بے حد خوش دکھائی دے رہے ہیں۔
شاہد آفریدی نے نئی ننھی مہمان کی آمد کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ مجھ پر اللہ تعالیٰ کی بے پناہ رحمتیں اور برکتیں ہیں، میری پہلے ہی 4 بہت خوبصورت بیٹیاں ہیں اور اب اللہ تعالیٰ نے مجھے ایک اور بیٹی سے نوازا ہے جس کی میں اپنے تمام خیر خواہوں کے ساتھ خبر شیئر کر رہا ہوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *