فضل الرحمان سے بلاول بھٹو کی ملاقات کا وقت تبدیل، شام 6 بجے طے

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن) مولانا فضل الرحمان سے اپوزیشن کی بڑی جماعتوں کے قائدین کی ملاقاتوں کا وقت تبدیل کر دیا گیا ہے، بلاول بھٹو زرداری آج شام 6 بجے جب کہ شہباز شریف رات 8 بجے مولانا سے ملاقات کریں گے۔
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے دونوں ملاقاتیں ان کی رہائش گاہ پر ہونگی۔نجی ٹی وی کے مطابق اپوزیشن رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقاتوں میں کل جماعتی کانفرنس کے انعقاد کی تاریخ، مقام اور ایجنڈے کو حتمی شکل دینے پر مشاورت کی جائے گی۔
اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی رواں ماہ کے آخر میں بلائے جانے کا امکان ہے جبکہ ملاقاتوں میں حکومت مخالف احتجاجی تحریک پر بھی مشاورت کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *