پی ایس ایل فائیو، فائنل میں پہنچنے والی ٹیموں کا فیصلہ آج ہو گا

سیمی فائنل راؤنڈ کی فاتح ٹیمیں 18 مارچ کو فائنل میچ میں مد مقابل آئیں گی

لاہور: (پاکستان فوکس آن لائن) پاکستان سپرلیگ کے پانچویں ایڈیشن کے سیمی فائنل آج لاہور میں کھیلے جائیں گے ۔ پہلے میچ میں ملتان سلطانز اورپشاور زلمی جبکہ دوسرے میچ میں لاہور قلندرزاورکراچی کنگز میں جوڑ پڑے گا ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپرلیگ کے پانچویں ایڈیشن کے سیمی فائنل میں پہلا سیمی فائنل دن دو بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے درمیان ہو گا۔ ملتان سلطانز شان مسعود جبکہ پشاورزلمی وہاب ریاض کی قیادت میں میدان میں اتریں گے ۔ پشاورزلمی میں سکندررضا کوٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔
دوسرے سیمی فائنل میں شام سات بجے کراچی کنگز اورلاہور قلندرز مدمقابل ہونگے۔ کراچی کنگزعماد وسیم جبکہ لاہور قلندرز سہیل اختر کی کپتانی میں مقابلے کےلئے میدان میں اتریں گی ۔ پہلی مرتبہ لاہور قلندرز سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر پائے ہیں ۔ پی ایس ایل کے سیمی فائنلز سے قبل لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے آسٹریلیا کے کھلاڑی کرس لین، جنوبی افریقہ کے کھلاڑی ڈیوڈ ویزے ور سری لنکن کھلاڑی سیگیو پرسنا کے بعد لاہور قلندرز نے عابد علی اور آغا سلمان کو اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔ پی ایس ایل 5 کا فائنل میچ کل قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہی کھیلاجائے گا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *