پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، ایک مرتبہ پھر کاروبار معطل کردیا گیا

کراچی: (پاکستان فوکس آن لائن)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی مندی کا رجحان برقرار ہے اور کاروبار کے آغاز میں ہی کے ایس ای 100 انڈیکس ایک ہزار 682 پوائنٹس گرنے کے بعد کاروبار کو روک دیا گیا۔
بدھ کو کاروباری دن کا آغاز ہوا تو گزشتہ کئی روز سے جاری مندی کے بادل مارکیٹ میں چھائے رہے اور مارکیٹ کھلنے کے تقریباً ایک گھنٹے بعد ہی کاروبار کو معطل کرنا پڑ گیا۔واضح رہے کہ یہ 2 ہفتوں میں پانچویں مرتبہ ہے کہ کے ایس ای 100 اور 30 انڈیکس میں شدید کمی کے باعث کاروبار کو 45 منٹ کے لیے معطل کرنا پڑا۔
جس وقت کاروبار معطل کیا گیا اس وقت کے ایس ای 100 انڈیکس ایک ہزار 682 پوائنٹس کی کمی سے 30 ہزار 934 پوائنٹس پر آگیا تھا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس 6.26 فیصد یعنی 895 پوائنٹس کم ہوگیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *