جے یو آئی (ف) کی ذیلی تنظیم کو کالعدم قرار دینے کا فیصلہ

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن) حکومت پاکستان نے جمعیت علمائے اسلام(ف) کی ذیلی تنظیم انصارالاسلام کو کالعدم قرار دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کالعدم قرار دینے کی سمری وزارت قانون اور الیکشن کمیشن کو ارسال کر دی گئی ہے۔اطلاعات ہیں کہ انصارالاسلام کو کالعدم قرار دینے کی سمری وزارت داخلہ کی جانب سے بھجوائی گئی۔سمری میں موقف اپنایا گیا ہے کہ جے یو آئی ف کی ذیلی تنظیم لٹھ بردار ہے اور قانون اس کی اجازت نہیں دیتا۔ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق سمری کے متن میں درج ہے کہ قانون کسی قسم کی مسلح ملیشیا کی اجازت نہیں دیتا۔
وزارت داخلہ کی جانب سے متعلقہ محکموں کو ارسال کی گئی سمری میں درج ہے کہ جے یو آئی میں شامل تنظیم پارٹی منشور کی شق نمبر 26 کے تحت الیکشن کمیشن میں بھی رجسٹرڈ ہے۔انصار الاسلام نے گزشتہ دنوں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو گارڈ آف آرنر بھی پیش کیا تھا۔خیال رہے کہ انصار السلام کے تین ہزار رضا کار الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہیں اور ان کا کام جمعیت علمائے اسلام کے اجتماعات میں اعلیٰ قیادت کو سیکیورٹی فراہم کرنا اور نظم ضبط برقرار رکھنا ہوتا ہے۔رضاکاروں کا تعلق مولانا کی جماعت کے زیرانتظام چلنے والے مدرسوں سے ہے۔ ان کے ہاتھ میں سیاہ اور سفید رنگ کی پٹیوں والا پرچم اور ڈنڈے ہوتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *