پاکستان میں کورونا سے مزید 136 افراد جاں بحق، 1 لاکھ 65 ہزار 62 شہری متاثر

جاں بحق افراد کی تعداد3229،جبکہ 383,61افراد صحت یاب ہوچکے ہیں

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن) پاکستان میں کورونا کے متاثرین تیزی سے بڑھنے لگے، ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد ایک لاکھ 65 ہزار 62 تک پہنچ گئی جبکہ ایک دن میں 136 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 3 ہزار 229 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 944 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 61 ہزار 678، سندھ میں 62 ہزار 269، خیبر پختونخوا میں 20 ہزار 182، بلوچستان میں 8 ہزار 998، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 225، اسلام آباد میں 9 ہزار 941 جبکہ آزاد کشمیر میں 769 کیسز رپورٹ ہوئے۔
این سی او سی کا مزید کہنا تھا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 28ہزار 824 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مجموعی طور پر 10 لاکھ 11 ہزار 106 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔دوسری جانب ملک بھر میں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2168 مریضوں نے کورونا کو شکست دی۔ملک بھر میں اب تک 10 لاکھ 11 ہزار 106 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے اب تک 61 ہزار 383 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ کئی مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پنجاب میں ایک ہزار 265، سندھ میں 964، خیبر پختونخوا میں 773، اسلام آباد میں 95، گلگت بلتستان میں 18، بلوچستان میں 99 اور آزاد کشمیر میں 15 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *