اورماڑہ واقعہ: دہشتگردوں کیخلاف کارروائی نہ ہونے پر پاکستان کا ایران سے شدیداحتجاج

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن) اورماڑہ میں 14 افراد کی شہادت پر قاتلوں کے خلاف کارروائی نہ کیے جانے پر پاکستان نے ایران سے شدید احتجاج کیا ہے۔دفتر خارجہ کے مطابق وزارت خارجہ نے اس حوالے سے ایک احتجاجی مراسلہ اسلام آباد میں ایرانی سفارت خانے کو بھیجا ہے جس میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی نہ کیے جانے پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہےکہ کالعدم تنظیموں کے گروپ کے خلاف کارروائی کے لیے پہلے بھی ایران سے کئی بار مطالبہ کیا، پاکستان اس سرگرمی س متعلق ایران سے پہلے ہی انٹیلی جنس معلومات کا تبادلہ کرچکا تھا، بدقسمتی سے اس ضمن میں ایران کی جانب سے کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران سے تعلق رکھنےو الے دہشتگردوں کی جانب سے 14 افرد کا قتل انتہائی تشویشناک ہے۔واضح رہےکہ 18 اپریل کو بلوچستان کے علاقے اورماڑہ میں کوسٹل ہائی وے پر دہشت گردوں نے بس سے اتار کر 14 افراد کو شناخت کرکے شہید کیا جس میں پاک بحریہ کے اہلکار بھی شامل تھے۔

دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستان میں دہشت گردی کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے یہ حملہ وزیراعظم عمران خان کے تاریخی دورہ ایران سے قبل کیا گیا، دہشتگرد، انتہا پسند اور ان کے معاون دونوں مسلم ریاستوں کے تعلقات سے خوفزدہ ہیں، ایران دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *