تین تبدیلیوں کے ساتھ ورلڈکپ کیلئے 15 رکنی قومی ٹیم کا اعلان

محمد عامر، وہاب ریاض، آصف علی ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل

لاہور: (پاکستان فوکس آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ورلڈکپ 2019 کے لیے 15 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا۔چیف سلیکٹر انضمام الحق نے پریس کانفرنس کے دوران ورلڈکپ 2019 کے لیے 15 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا۔انضمام الحق کے مطابق ورلڈکپ کے لیے قومی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں، جنید خان کی جگہ محمد عامر، فہیم اشرف کی جگہ وہاب ریاض اور یاسر شاہ کی جگہ شاداب خان کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ چیف سلیکٹر کے مطابق ورلڈکپ ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، کپتان سرفراز احمد، فخر زمان، امام الحق، بابر اعظم، محمد حفیظ، شعیب ملک، حارث سہیل، آصف علی، عماد وسیم، حسن علی، محمد عامر، وہاب ریاض، محمد حسنین، شاداب خان اور شاہین آفریدی شامل ہیں۔
یاد رہے کہ دورہ انگلینڈ سے قبل پی سی بی نے ورلڈکپ کے لیے ابتدائی 15 رکنی ٹیم کا اعلان کیا تھا جس میں فاسٹ بولر محمد عامر شامل نہیں تھے تاہم انہیں انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے اعلان کردہ 17 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *