شاداب خان کے خون میں ہیپاٹائٹس کی نشاندہی، ورلڈکپ میں شرکت مشکوک

لاہور: (پاکستان فوکس آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے آلراؤنڈر کھلاڑی شاداب خان کے خون میں ہیپاٹائٹس سی کی نشاندہی ہوئی ہے۔ کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ایک مختصر کانفرنس میں بتایا ہے کہ شاداب خان کے بلڈ ٹیسٹ میں وائرس آیا اور انہیں ایک ماہ مکمل آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔چیف سلیکٹر نے بتایا کہ شاداب خان کو ورلڈ کپ سکواڈ میں ڈاکٹر کی مشاورت کے بعد رکھا جائے گا۔ انضمام الحق کا کہنا تھا کہ شاداب کی جگہ ورلڈ کپ میں محمد عامر یا آصف علی کو موقع دیا جاسکتا ہے تاہم فی الحال متبادل کھلاڑی کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔

یا درہے کہ قومی کرکٹ ٹیم 23 اپریل دورہ انگلینڈ کیلئے روانہ ہوگی اور شاداب خان کو اس دورے کیلئے منتخب کیا گیا تھا۔ انضمام الحق نے بتایا کہ شاداب خان کا علاج انگلینڈ میں جاری رہے گا۔لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران چیف سلیکٹر نے بتایا کہ شاداب خان ورلڈکپ سے قبل انگلینڈ کیخلاف سیریز میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے لیکن امید ہے کہ ورلڈکپ کے میگا ایونٹ میں ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *