کورونا کے2193نئے کیسز، مریضوں کی تعداد48ہزار سےتجاوزکرگئی

جاں بحق افراد کی تعداد1017،جبکہ 14155افراد صحت یاب ہوچکے ہیں

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن)ملک بھرکورونا وائرس کے2193 نئے کیسز رپورٹ ہونے سے کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 48 ہزار 91تک جا پہنچی جبکہ 24 گھنٹوں میں مزید 32 اموات کے بعد مجموعی تعداد1017 ہو گئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرنے تازہ اعداد و شمار جاری کر دیے۔ جس کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ جاری ہے اورگزشتہ 24 گھنٹوں میں 2193 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 48 ہزار91 تک جا پہنچی جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 32 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جس کے بعد ملک بھر میں اموات کی مجموعی تعداد1017 تک جا پہنچی ہے ۔
کمانڈ سینٹر کے مطابق سندھ میں مریضوں کی تعداد 18 ہزار964، پنجاب میں 17ہزار382 ہوگئی ، کے پی میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 6815 جبکہ بلوچستان میں 2968 ہے ۔اسی طرح اسلام آباد میں کورونا کے 1235، آزاد جموں و کشمیر 148، گلگت میں 579 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔
سندھ میں 316، پنجاب میں 297، خیبر پختونخوا میں 351، گلگت بلتستان میں 4، بلوچستان میں 38 اور اسلام آباد میں 10 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ اب تک 462 ہسپتالوں میں قائم قرنطینہ مراکزمریضوں کا علاج جاری ہے۔ حکام نے مزید کہا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 15 ہزار 346 ٹیسٹ کیے گئے ہیں ، مجموعی طور پر 4 لاکھ 29 ہزار 600 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں جبکہ ملک بھر میں 14 ہزار 155 مریض صحتیاب ہو کر گھر پہنچ گئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *