ملکی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں، آرمی چیف

دہشت گردی کیخلاف جنگ کے نتائج خطے میں امن کی صورت میں ظاہر ہوں گے

راولپنڈی: (پاکستان فوکس آن لائن) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ کے نتائج خطے میں امن واستحکام کی صورت میں سامنے آئیں گے۔
آپریشن ردالفساد کے تین سال مکمل ہونے پرآرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ہمارے شہید ہمارا فخرہیں، ہم اپنے شہیدوں کوخراج عقیدت پیش کرتے ہیں، پاک فوج ملکی سالمیت کے خلاف کسی بھی خطرے سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ کے نتائج خطے میں امن واستحکام کی صورت میں سامنے آئیں گے۔
اسی متعلق ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل بابرافتخارکا کہنا ہے کہ ملک بھرمیں آپریشن ردالفساد کا آغاز 22 فروری 2017 کو ہوا، آپریشن کا مقصد دہشتگردی اورشدت پسندی سے بلا تفریق نمٹا تھا، دہشتگردی سے سیاحت تک سیکیورٹی فورسز کوقوم کی مکمل حاصل رہی۔ ڈی جی آئی ایس پی آرنے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف کامیابی میں جان ومال کا نظرانہ دینا پڑا، تما م شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *