سی پیک کے حوالے سے ہمیں اپنے مفاد کو دیکھنا ہے، وزیرخارجہ

جنوبی ایشیا میں چپقلش کے خطے کی معیشت پرمنفی اثرات مرتب ہوں گے

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سی پیک کے حوالے سے ہمیں اپنے مفاد کو دیکھنا ہے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے موجودہ صورتحال کے تناظر میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں حالات بگڑنے یاجنوبی ایشیا میں چپقلش کے خطے کی معیشت پرمنفی اثرات مرتب ہوں گے اور جو چیزہمارے مفاد میں ہے ہم اس پرعمل پیرا رہیں گے، سی پیک کے حوالے سے ہمیں اپنے مفاد کو دیکھنا ہے۔
وزیرخارجہ نے کہا کہ صدر ٹرمپ پاکستان کے ساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات کو بڑھانا چاہتے ہیں اور ٹرمپ نے دورہ پاکستان پرآمادگی کا اظہار کی، وہ جلد پاکستان آنے کے خواہشمند ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *