آج تمام ٹرینیں منزل پر پہنچنے کے بعد رک جائیں گی، شیخ رشید

کراچی: (پاکستان فوکس آن لائن) وزیر ریلوے شیخ رشید نے آج سے ریلوے کا آپریشن معطل ہونے کا امکان ظاہر کردیا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہاہے کہ لاک ڈاؤن کیلئے وزارت ریلوے کو اعتماد میں نہیں لیاگیا، ریلوے کے حوالے سے پنجاب میں نہیں سندھ میں مسائل سامنے آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی ٹرین کو راستے میں نہیں روک سکتے، آج سفارشات لے کر جارہا ہوں حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے، وزیراعظم سے مشاورت کے بعد آج اہم اعلان کروں گا اور آج ہوسکتا ہے ریلوے کا آپریشن معطل کردیں۔وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو سفارشات دوں گا کہ ریلوے کے لیے پیکیج دیں اور ملازمین کو تنخواہیں بھی دینی ہیں۔
واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر محکمہ ریلوے نے اب تک 44 ٹرینیں بند کردی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *