وزیراعظم کی مریم کو نواز شریف کے ساتھ اسپتال میں رکھنے کی ہدایت

لاہور: (پاکستان فوکس آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے گورنر پنجاب اور وزیراعلیٰ سے رابطہ کرکے انہیں مریم نواز کو سروسز اسپتال لاہور میں میاں نوازشریف کے ساتھ رہنے کا انتظام کرنے کی ہدایت کی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گورنرپنجاب چوہدری سرور اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے رابطہ کرکے مریم نواز کو ان کے والد کے ساتھ اسپتال میں رکھنے کا انتظام کرنے کی ہدایت کی ہے۔
گورنر پنجاب چوہدری سرور کے مطابق وزیراعظم نے نواز شریف اوران کی صاحبزادی مریم نواز کی صحت کے بارے میں بریفنگ لی اور ہدایت کی کہ مریم نواز کو بھی خراب طبیعت پر ان کے والد نواز شریف کے ساتھ اسپتال میں رکھا جائے۔گورنر پنجاب کے مطابق وزیراعظم نے مریم نواز کو سروسز اسپتال لاہور منتقل کرنے کیلئے قانونی تقاضے پورے کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعظم نے کہا ہے کہ قانون کے دائرے میں رہ کر جتنا وقت مریم نواز کو نواز شریف سے ملنے کے لیے دیا جاسکتا ہے وہ دیا جائے، ہماری نیک خواہشات نواز شریف کے ساتھ ہیں اور دعا ہے کہ اللہ تعالی انہیں جلد صحت یاب کرے، کوٹ لکھپت انتظامیہ کو مریم نواز کی اجازت ملنے کے بارے میں بتا دیا گیا ہے، جیل حکام کی جانب سے کسی بھی وقت انہیں میاں نواز شریف سے ملنے کے لیے لایا جاسکتا ہے۔ لاہور: ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی درخواست ضمانت کی سماعت پر میڈیکل رپورٹ طلب کرلی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *