ورلڈکپ سے قبل آج مزید 2 وارم اپ میچز کھیلے جائیں گے

لندن: (پاکستان فوکس آن لائن)ورلڈکپ 2019 سے قبل وارم اپ میچز کا سلسلہ جاری ہے اور آج مزید 2 میچز کھیلے جائیں گے۔ساؤتھ ایمٹن میں مقامی وقت کے مطابق ساڑھے دس بجے آسٹریلیا اور سری لنکا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی جب کہ دوسرا میچ میزبان انگلینڈ اور افغانستان کے درمیان اوول میں کھیلا جائے گا۔آسٹریلیا اور افغانستان کی ٹیمیں اپنا پہلا پہلا وارم اپ میچ جیت چکی ہیں جب کہ سری لنکا اور انگلینڈ کو اپنے پہلے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔آسٹریلیا نے انگلینڈ اور افغانستان نے پاکستان کو وارم میچ میں شکست دی تھی جب کہ جنوبی افریقا نے سری لنکا کو باآسانی ہرایا تھا۔ورلڈکپ سے قبل آخری دو وارم اپ میچز کل ویسٹ انڈیز، نیوزی لینڈ اور بنگلادیش ، انڈیا کے درمیان کھیلے جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *