نیوزی لینڈ سے شاندار جیت پر وزیراعظم کی قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان کی شاندار فتح پر قومی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم نے اپنے ساتویں میچ میں ٹورنامنٹ کی اب تک کی ناقابل شکست رہنے والی نیوزی لینڈ کی ٹیم کو 6 وکٹوں سے ہرایا اور اس فتح میں بابر اعظم، حارث سہیل اور شاہین آفریدی نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ قومی ٹیم کی جیت کے بعد وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ کی اور ٹیم کو شاندار کم بیک کرنے پر مبارکباد دی۔
Congratulations to our cricket team for a great comeback. Congratulations especially go to Babar, Haris and Shaheen for their brilliant performances.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 26, 2019
انہوں نے شاندار کارکردگی پر بابر اعظم، حارث سہیل اور شاہین آفریدی کو خصوصی مبارکباد دی۔ خیال رہے میچ میں بابر اعظم 101 رنز بناکر ناقابل شکست رہے جب کہ حارث سہیل 68 رنز بناسکے اور ساتھ ہی بولنگ میں شاہین شاہ آفریدی نے 3 کیوی کھلاڑیوں کا شکار کیا۔یاد رہے کہ بھارت کے خلاف میچ میں پاکستان نے پلیئنگ الیون میں تجربہ کار بیٹسمین شعیب ملک کو نوجوان حارث سہیل پر اور حسن علی کو شاہین شاہ آفریدی پر ترجیح دی تھی تاہم شعیب ملک بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے جبکہ حسن علی نے 9 اوورز میں 84 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی تھی۔تاہم آج کے میچ میں نوجوان کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی سے ٹیم کو فتحیاب کیا ہے۔