پاکستان میں خواتین کو با اختیار بنانے کے لیے ایوانکا ٹرمپ کی پیشکش

واشنگٹن: (پاکستان فوکس آن لائن)پاک امریکا تعلقات میں بہتری کی جانب ایک اور قدم، وزیراعظم کے معاون خصوصی ذولفی بخاری اور امریکی صدر کی مشیر ایوانکا ٹرمپ میں ملاقات ہوئی جس میں مختلف شعبوں میں تعاون شروع کرنے پر اتفاق ہوا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی اور ان کی مشیر ایوانکا ٹرمپ نے پاکستان کو خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے تعاون کی پیشکش کی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کے کامیاب دورہ امریکا کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان بین الوزارتی رابطوں میں تیزی آئی ہے۔ واشنگٹن میں وزیر اعظم کے مشیر زلفی بخاری نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی اور مشیر ایوانکا ٹرمپ سے ملاقات کی ہے ۔ جس میں پاکستان اور امریکا کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اس کے علاوہ نوجوانوں کیلئے کاروباری مواقع کے فروغ پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران ایوانکا ٹرمپ نے خواتین کی فلاح و بہبود کیلئے پاکستان میں منصوبے شروع کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ پاکستانی خواتین کوبا اختیار بنانے میں ایوانکا ٹرمپ کی دلچسپی پر شکرگزارہیں، پاک امریکا تعلقات درست سمت میں بڑھنا شروع ہو گئے ہیں، آئندہ چند ماہ میں پاک امریکا سفارتی محاذ پر مزید کامیابیاں ملیں گی، پاک امریکا مشترکہ تعاون سے انسانی ترقی کےمواقع پیداکریں گے،مرد و خواتین کو آگے بڑھنے کے یکساں مواقع مل سکیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *