پاکستان کو آئی ایم ایف سے 45 کروڑ ڈالر کی قسط جاری ہونے کا امکان

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان دوسرے اقتصادی جائزہ پر سٹاف سطح پر معاہدہ

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) اور پاکستان کے درمیان دوسرے اقتصادی جائزہ پر سٹاف سطح پر معاہدہ طے پا گیا ہے۔
آئی ایم ایف بورڈ کی جانب سے اپریل میں پاکستان کو 45 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط جاری کرنے کا امکان ہے۔ اعلامیہ کے مطابق معاہدہ کی آئی ایم ایف بورڈ سے منظوری مشروط ہے۔بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس اپریل میں ہوگا۔ اجلاس میں پاکستان کے ساتھ دوسرے اقتصادی جائزے کا معاہدہ منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *