پاکستان یو این چارٹر کے تحت عالمی امن کیلئے کام جاری رکھے گا، آرمی چیف

پاکستانی امن دستے دنیا کے شورش زدہ علاقوں میں انسانیت کی خدمت جاری رکھےہوئےہیں

راولپنڈی: (پاکستان فوکس آن لائن) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج امن دستوں کا دن منایا جا رہا ہے۔امن دستوں کا عالمی دن ہرسال 29 مئی منایا جاتا ہے جس کا مقصد دنیا بھر کے امن دستوں کی کاوشوں اور انسانی ہمدردی کی سرگرمیوں کا برملا اعتراف کر کے انہیں بہترین انداز میں خراج تحسین پیش کرنا ہے۔ آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے کہا ہے کہ عالمی امن کےلیےپاکستان کاعزم غیرمتزلزل ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے امن مشنزکےعالمی دن کےموقع پرپیغام میں کہا کہ آج پاکستان اپنےبہادرامن دستوں کےقربانی کےجذبےکویادکرتا ہے، پاکستانی امن دستے دنیا کے دشوار گزار اور شورش زدہ علاقوں میں انسانیت کی خدمت جاری رکھےہوئےہیں۔آرمی چیف نے کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹرکےتحت عالمی امن کےلیےپاکستان کاعزم غیرمتزلزل ہے۔
واضح رہے کہ آج امن دستوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے جس کا مقصد دنیا بھر کے امن دستوں کی کاوشوں اور انسانی ہمدردی کی سرگرمیوں کا اعتراف کر کے انہیں خراج تحسین پیش کرنا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *