پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رحجان سے کاروبار کا آغاز

کراچی: (پاکستان فوکس آن لائن)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کے روز مثبت روحجان سے کاروبار کا آغا ہوا ہے۔کاروبار کے آغاز پر انڈیکس 40 ہزار 848 پر تھا اور ابتدائی 90 منٹ میں 300 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔مارکیٹ سے آخری خبر آنے تک انڈیکس 41ہزار154پرٹریڈ کر رہا تھا۔
تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا مثبت آغاز ہوا، تجارت کے دوران 329 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ انٹر بینک میں ڈالر 8 پیسے سستا ہو گیا۔
انٹر بینک میں ڈالر، روپے کے مقابلے 8 پیسے گرنے کے بعد 154 روپے 95 پیسے پر ٹریڈ ہوتا رہا۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز آج تیزی کا رجحان رہا، 329 پوائنٹس اضافے سے 100انڈیکس 41 ہزار 178کی سطح پر آ گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں مندی رہی جب آخری روز 100 انڈیکس میں 279 پوائنٹس کی گراوٹ دیکھی گئی تھی جس کے سبب سرمایہ کاروں کے 40 ارب روپے سے زائد ڈوب گئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *