وزیر مملکت شہریار آفریدی کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آ گیا

خود کو ڈاکٹرز کی ہدایت پر اپنے آپ کو گھر پر آئسولیٹ کرلیا ہے، شہریار آفریدی

اسلام آباد : (پاکستان فوکس آن لائن) وزیر مملکت برائے انسداد منشیات و سیفرون شہر یار آفریدی بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے، ڈاکٹر کی ہدایت پر خود کو قرنطینہ کر لیا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں وزیر مملکت شہریار آفریدی نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا ہے میرا کرونا وائرس ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے اور میں نے ڈاکٹرز کی ہدایت پر اپنے آپ کو گھر پر آئسولیٹ کرلیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ رب ذوالجلال سے دعا ہے کہ وطن عزیز کو موذی وبا سے محفوظ بنائے اور وزیراعظم عمران خان سرخرو ہوں۔
خیال رہے پاکستان میں کورونا کے متاثرین تیزی سے بڑھنے لگے، ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 66 ہزار 457 تک پہنچ گئی جبکہ ایک دن میں 78 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد ایک ہزار 395 ہوگئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *